منگل 6 دسمبر 2022 - 22:59
سوشل میڈیا کے دور میں حوزہ نیوز ایجنسی کی فعالیت لائق تحسین ہے، حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: موجودہ دور میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت تھی جو حق و باطل اور صداقت کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہچائے۔ آج کا دور جو روز بروز مشکلات کا شکار ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ عوام تک صحیح معلومات کا نہ پہچانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور جو روز بروز مشکلات کا شکار ہو رہا ہے اس کی بڑی وجہ عوام تک صحیح معلومات کا نہ پہچانا ہے۔ ایسے ماحول میں حوزہ نیوز ایجنسی کا کردار قابل تحسین ہے اور مسئولین مبارک باد کے مستحق ہیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: میڈیا کا کردار حق و صداقت کے بول بالا کے لیے نمایاں ہونا ہے تاکہ عوام تک حقائق پہنچ سکیں۔ میڈیا کی شکل میں یہ امر بالمعروف اور نہی المنکر کے فریضہ انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں ایسے نیوز اداروں کو پروموٹ کرنا چاہئے جو عوام کی خدمت کرنے میں شب و روز مشغول ہیں۔ انہی اداروں میں حوزہ نیوز ایجنسی نمایاں مقام رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha